میسجنگ سروس وٹس ایپ کی سروس دُنیا بھر میں متاثر

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 4 مئی 2017 02:39

میسجنگ سروس وٹس ایپ کی سروس دُنیا بھر میں متاثر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4مئی۔2017ء) میسجنگ سروس وٹس ایپ کے دُنیا بھر میں متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں سروس کے نہ چلنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ صارفین اپنے پیاروں سے چیٹ اور کسی بھی قسم کی تصویر یا ویڈیو کے تبادلے سے قاصر ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف اطلاعات کے مطابق سروس متاثر ہوئے 45 منٹ سے ہو گئے ہیں اور سروس دوبارہ شروع نہ ہو سکی۔ وٹس ایپ انتظامیہ کی طرف سے سروس متاثر ہونے یا دوباری جاری ہونے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔یاد رہے کہ وٹس ایپ کو دُنیا بھر میں کروڑوں صارفین اپنے پیاروں سے رابطے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :