دُنیا بھر میں وٹس ایپ کی سروس بحال

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 4 مئی 2017 04:03

دُنیا بھر میں وٹس ایپ کی سروس بحال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4مئی۔2017ء) دُنیا بھر میں وٹس ایپ میسجنگ سروس بحال ہو گئی ہے۔ تقریبا ڈیڑھ گھنٹے سے زائد دُنیا بھر میں وٹس ایپ کی سروس تعطل کا شکار ہو گئی تھی جس کی وجہ سے صارفین کسی بھی قسم کا پیغام، ویڈیو اور وٹس ایپ کرنے سے قاصر تھے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق دُنیا بھر میں مختلف ملکوں میں وٹس ایپ کی سروس دوبارہ بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ وٹس ایپ کی سروس میں تعطل کیوں آیاَ؟ انتظامیہ کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :