یوکرائن کے قومی عجائب گھر کیلئے چین کی طرف سے ڈیجیٹل آلات کا عطیہ

جمعرات 4 مئی 2017 12:47

یوکرائن کے قومی عجائب گھر کیلئے چین کی طرف سے ڈیجیٹل آلات کا عطیہ
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2017ء) چینی حکومت نے گذشتہ روز کیف میں دوسری عالمگیر جنگ میں یوکرائن کی تاریخ کے قومی عجائب گھر کو جو کہ یوکرائن کے ڈبلیو ڈبلیو llمیوزیم سے بھی جانا جاتا ہے کو ڈیجیٹل آلات کا عطیہ حوالے کیا ہے ،یہ عطیہ جو کمپیوٹروں ، مانٹیرز اور ٹی وی سیٹوں پر مشتمل ہے ، یوکرائن میں آئندہ یوم فتح اور یوکرائن اورچین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر دیا گیا ہے ، یہ آلات نمائشی پویلنوں اور یوکرائن کے ڈبلیو ڈبلیو llکے بچوں کے مرکز میں رکھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

عطیہ حوالے کئے جانے کی تقریب میں یوکرائن کے وزیر ثقافت ایوجین نش چک نے امداد فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :