ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی کا فیصلہ

وطن واپسی پر اپوزیشن رہنماوں کے ساتھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ملاقاتیں کریں گے‘ شیخ رشید احمد مرکزی کردار ادا کررہے ہیں‘ذرائع

جمعرات 4 مئی 2017 15:03

ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی کا فیصلہ، وطن واپسی پر اپوزیشن رہنماوں کے ساتھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری مئی کے تیسرے ہفتے پاکستان واپس آئیں گے اور اسکے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری وطن واپسی پر اپوزیشن رہنماوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اس حوالے سے شیخ رشید احمد مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور یہ کوشش کی جارہی ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملکر حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اور حکومت کے خلاف چلنے والی تحریک میں انہیں بھی ساتھ شامل کیا جائے گا ۔ عوامی تحریک کے سربراہ سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے بھی فیصلہ کن تحریک کا اعلان کریں گے۔