ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی کا فیصلہ، مئی کے تیسرے ہفتے پاکستان پہنچیں گے

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن رہنمائوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے‘ ذرائع

جمعرات 4 مئی 2017 15:17

ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی کا فیصلہ، مئی کے تیسرے ہفتے پاکستان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی کا فیصلہ،حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن رہنمائوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری مئی کے تیسرے ہفتے پاکستان واپس آئیں گے اور ان کے استقبال کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر القادری وطن واپسی پر اپوزیشن رہنمائوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اس حوالے سے شیخ رشید احمد مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور یہ کوشش کی جارہی ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملکر حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اور حکومت کے خلاف چلنے والی تحریک میں انہیں بھی ساتھ شامل کیا جائے گا ۔ عوامی تحریک کے سربراہ سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے بھی فیصلہ کن تحریک کا اعلان کریں گے۔