صومالیہ ،آڈیٹر جنرل کے محافظوںکی فائرنگ سے وزیر پبلک ورکس عباس عبداللہ شیخ ہلاک

جمعرات 4 مئی 2017 16:09

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2017ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میںآڈیٹر جنرل کے محافظوں کی فائرنگ سے وزیر پبلک ورکس عباس عبداللہ شیخ ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابقصومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں آڈیٹر جنرل نور فرح کے محافظوں نے فائرنگ کرکے وزیرعبداللہ عباس کوقتل کردیا ۔

(جاری ہے)

صومالی پولیس کے کیپٹن محمدحسین کے مطابق آڈیٹر جنرل کی کار ان کے گاڑی کے قریب پہنچی جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی بعد ازاں آڈیٹر جنرل کے محافظوں میں فائرنگ کرتے ہوئے جواں سالہ وزیر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

وزیر پبلک ورکس عباس عبداللہ شیخ کو سیکورٹی اہلکاروں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ صدارتی محل کے پاس اپنی گاڑی میں سفرکر رہے تھے۔ تاہم ان کے ساتھ گاڑی میں موجود دوسرے وزیر محفوظ رہے۔ صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم میں الشباب کے حملوں کے خدشات کے باعث سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے غلطی سے وزیر کو نشانہ بنایا۔ ۔یاد رہے کہ عباس عبداللہ نیمارچ میں وزارت کاحلف اٹھایاتھا۔

متعلقہ عنوان :