قائمہ کمیٹی کے ارکان حج پالیسی کی تشکیل میں نظر انداز کرنے پر وزارت مذہبی امور پر برس پڑے

ارکان کا حج کوٹہ بحال کیے بغیر قومی اسمبلی کے ارکان کے بندوں کو حج پر بھجوانے کا مطالبہ، مذہبی امور کی بیورو کریسی اپنی مرضی کی پالیسی بناکر وزیر مذہبی امور سے صرف دستخط کر وا کر کابینہ سے منظور کرا لیتی ہے،حکومتی رکن عبدالغفار ڈوگر کا حج پالیسی کی تیاری میں کمیٹی ارکان کو نظر انداز کرنے پر برہمی کا اظہار رمیش لال کا اقلیتوں کے فنڈز سے بعض افراد کو سرکاری حج کرانے کا الزام، آ ئندہ اجلاس میں ثبوت طلب کمیٹی میں ایم کیو ایم کی رکن کشور زہرہ کا بچیوں کی کم عمری میں شادی پر سزا بڑھانے کا بل کثرت رائے سے مسترد

جمعرات 4 مئی 2017 16:09

قائمہ کمیٹی کے ارکان حج پالیسی کی تشکیل میں  نظر انداز کرنے پر وزارت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے ارکان حج پالیسی کی تشکیل میں کمیٹی کو نظر انداز کرنے اور مشاورت نہ کرنے پر وزارت مذہبی امور پر برس پڑے۔ ارکان نے حج کوٹہ بحال کیے بغیر قومی اسمبلی کے ارکان کے بندوں کو حج پر بھجوانے کا مطالبہ کر دیا۔حکومتی رکن عبدالغفار ڈوگر نے حج پالیسی کی تیاری میں کمیٹی ارکان کو نظر انداز کرنے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ مذہبی امور کی بیورو کریسی اپنی مرضی کی پالیسی بناکر وزیر مذہبی امور سے صرف دستخط کر وا کر کابینہ سے منظور کرا لیتی ہے۔

اقلیتی رکن رمیش لال نے اقلیتیوں کے فنڈز سے بعض افراد کو سرکاری حج کرانے کا الزام لگا دیا کمیٹی نے ان سے آ ئندہ اجلاس مین اس بارے ثبوت طلب کر لیے۔

(جاری ہے)

رمیش لال نے کہا کہ وہ تمام ثبوت کمیٹی میں پیش کریں گے۔کمیٹی میں ایم کیو ایم کی رکن کشور زہرہ کا بچیوں کی کم عمری میں شادی پر سزا بڑھانے کا بل کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا۔جمعرات کو کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین حافظ عبدالکریم کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میںمنعقد ہوا ۔

اجلاس میں حج پالیسی2017 پر بریفنگ دی گئی, اجلاس میں بعض ارکان نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ سال کمیٹی کے ارکان کو کہا گیا کہ انکا کوئی کوٹہ نہیں مگر وزارت مذہبی امو من پسند افراد کو حج پر بھجتی رہی اس سال ہمار ے ساتھ ایسا سلوک نہ کیا جائے ۔ کمیٹی ارکان نے کہا کہ بے شک ان کے لیے کوٹہ مختص کرنے کا اعلان نہ کیا جائے اس سے سب پر الزام آئے گا مگر کسی نہ کسی صورت ان کا خیال رکھا جائے کیونکہ ہمیں عوام کے سامنے بھی جانا ہے ۔

رکن کمیٹی علی محمد خان نے نئے حج ٹوئرز آپریٹر کو کوٹہ نہ دینے اور پرانے ٹوئرز آپریٹر کی اجارداری کا سوال اٹھایا,, حکومتی رکن سید عمران شاہ نے چیئر مین کمیٹی سے چار حاجیوں سے 18لاکھ روپے ہتھیانے والی فیضان مدینہ کمپنی کی حمایت کرتے ہوئے انکا بطور سزا کوٹہ کاٹنے کامعاملہ اٹھایا,, وزارت مزہبی امور نے کہا کہ جو کمپنی عازمین سے دھوکہ دہی کی مرتکب ہوتی ہے اس کادوگنا کوٹہ کاٹ لیاجاتا ہی,, اجلاس میں حکومتی اقلیتی رکن طارق سی قیصر اقلیتوں کو جدگانہ طریقہ انتخاب نہ دینے پر اپنی ہی قیادت ہر پھٹ پڑے اور کہا کہ ہم تمام اقلیتی ارکان اقلیتوں کے نہیں سیاسی جماعتوں کے نمائندے ہیں اس لیے وہ قیادت کی خوش آمد میں لگے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں اسلام نافذ کرلیا جائے تو ہمیں خود حقوق مل جائینگے ۔

کمیٹی نے ایم کیو ایم کی رکن کشور زہرہ کا بچیوں کی کم عمری میں شادی پر سزا بڑھانے کا بل کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری حج نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس بار ساوتھ کے لئے 2 لاکھ 70 ہزار جبکہ نارتھ کے لئے 2 لاکھ 80 ہزار کا پیکج رکھا گیا ہے۔سعودی عرب میں عازمین حج کو تین وقت کا کھانا اور بہتر سہولیات دے رہے ہیں۔سیکرٹری وزارت مزہبی امو ر نے کہا کہ اس بار عازمین حج کو بہتر کوالٹی کا کھانا دے رہے ہیں۔

تمام حجاج کو 3 وقت کا پاکستانی کھانا فراہم کریں گے۔منی میں میٹرس ڈبل کروا دیا ہے ائیر کولر کا انتظام کروا دیا ہے۔زیادہ حجاج کو ٹرین کی سہولت اور ائیر کنڈیشنڈ بسیں بھی دی جائیں گی۔توسیع کعبہ کی وجہ سے کم کیا گیا اس سال 20 فیصد حج کوٹہ بحال کردیا گیا ہے۔سعودی حکومت اس بار بلڈنگز میں ہی سامان کی کلیرنس دیدے گی۔انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے لئے ہم نے نئی بسیں مانگی ہیں۔

نئی بسوں میں تریکنگ سسٹم نصب ہوگا۔گزشتہ سال کی طرح 20 فیصد ھجاج مدینہ اور 50 فیصد جدہ میں لینڈ کریں گے۔اس پیکج میں کمی ضروری ہوگی۔ایران کی وجہ سے ہمیں سخت مقابلہ کا سامنا ہوا ہے۔جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے کمیٹی کو کھانے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حجاج کوناشتہ میں چنا سالن، روٹی چیکن بھی ہوسکتا ہے۔چائے دن میں 3 مرتبہ ملے گی اور چینی بھی ملے گی۔

زم زم کا پانی ہر حاجی کو دو بوتل ملیں گی۔حجاج کو فلٹر شدہ پانی دیا جائیگا۔ملک عبدالغفار ڈوگر نے کہا کہ ہمیں اپ نے بلایا اپکی مہربانی، پالیسی اپ بنا چکے اب ہمارا بیٹھنے کا کیا فائدہ،۔پالیسی بنانے سے قبل نہ مشاورت ہوتی ہے نہ کمیٹی کا اجلاس بلایا جاتا ہے، عمارتیں کرایہ پر لے لی گئیں، مینو بنا لیا گیا سب کام ہوگئے اب کیا معاملہ رہ گیا بحث کے لئے، صاحبزادہ یعقوب نے کہا کہقائمہ کمیٹی کے اجلاس زیادہ ہونا چاہیں، ۔

ہارڈ شپ کوٹہ میں شفاف انداز سے لوگوں کو بھجوایا جائے۔گذشتہ سال بھی ناجانے کس کس کو ہارڈ شپ کوٹہ پر حج پر بھیجا گیا۔کمیٹی نے بچیوں کی شادی کی کم سے کم عمر اٹھارہ سال کرنے کا بل کثرت رائے سے مسترد کردیا۔بچیوں کی شادی کی عمر مقرر کرنے کے بل سے توہین کا پہلو نکلتا ہے کمیٹی ارکان۔محرک بل کشور زہرہ نے کہا کہ میرا بل پہلے سے موجود قانون میں سزامیں اضافے سے متعلق ہے۔ علی محمد خان نے کہا کہبعض غیرملکی این جی اوز مختلف حیلوں بہانوں سے نبی پاک کی ذات پر حملہ آور ہونا چاہتی ہیں کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔سازش کے تحت پہلے بلاگرز سے توہین کرائی جاتی پھر میڈیا میں انہیں سپورٹ کیا جاتا ہے۔