صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب محافظوں نے فائرنگ کرکے وزیرکو قتل کردیا

آڈیٹر جنرل کے ساتھ وزیرپبلک ورکس کی تلخ کلامی پر محافظوں نے فائرنگ کردی،پولیس

جمعرات 4 مئی 2017 16:27

موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2017ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں آڈیٹر جنرل نور فرح کے محافظوں نے فائرنگ کرکے وزیرعبداللہ عباس کوقتل کردیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صومالی پولیس کے کیپٹن محمدحسین کاکہناتھاکہ آڈیٹرجنرل نورفرح کے محافظوں نے پبلک ورکس اورری کنسٹرکشن کے وزیرعباس عبداللہ کوصدارتی محل کے قریب پولیس چوکی پرفائرنگ کرکے قتل کیا،پولیس حکام کے مطابق وزیر کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب آڈیٹر جنرل کی کار ان کے گاڑی کے قریب پہنچی جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی بعد ازاں آڈیٹر جنرل کے محافظوں میں فائرنگ کرتے ہوئے جواں سالہ وزیر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

یاد رہے کہ عباس عبداللہ نیمارچ میں وزارت کاحلف اٹھایاتھا۔

متعلقہ عنوان :