وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کے تحت حج نامزدگیاں 22مئی تک طلب کر لیں

ملازمین کے حج اخراجات کی ادائیگی متعلقہ محکموں/ پرائیوٹ کارپوریٹ اداروں کی طرف سے کی جائے گی

جمعرات 4 مئی 2017 18:04

وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کے تحت حج نامزدگیاں 22مئی تک طلب کر لیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2017ء) وزارتِ مذہبی امور نے حج پالیسی کے لیبر کوٹہ کے تحت سرکاری محکموں اور پرائیوٹ کارپوریٹ اداروں کی طرف سے حج کے لئے نامزد کئے جانے والے کم تنخواہ دار ملازمین کے کوائف خصوصی پروفارما پر22مئی تک طلب کر لئے ہیں - ان ملازمین کے حج اخراجات کی ادائیگی متعلقہ محکموں/ پرائیوٹ کارپوریٹ اداروں کی طرف سے کی جائے گی تا ہم کسی شخص کو سرکاری اخراجات پر حج کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

سرکاری اداروں کو اس بات کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا کہ ان کے نامزدکردہ ملازم کے اخراجات حکومتی بجٹ سے ادانہیں کئے جا رہے ۔ کوائف جمع کروانے کے لئے پرفارما وزارت ِ مذہبی امور کی ویب سائٹ www.hajjinfo.orgپر دستیاب ہے ۔ محدود نشستوں کئے پیش نظر وزارتِ مذہبی ان درخواستوں کا کیس ٹو کیس بنیاد پر جائزہ لے گی ۔

(جاری ہے)

اس پالیسی کے تحت کوئی افسر اس کوٹے سے مستفید نہیں ہو سکتا ۔

اس کے علاوہ کم تنخواہ والے ملازمین کے اہل خانہ میں سے خواتین کے محرم کے سوا کوئی اور شخص نامزدگی حاصل نہیں کر سکتا ۔وزارت مذہبی امور نے اس سلسلے میں تمام وفاقی وزارتوں و ڈویژنوں ‘چاروں صوبوں‘آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریوں اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کے سیکرٹری کو خصوصی مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے ۔ مقررہ تاریخ کے بعد وصول ہونے والی درخواستیں زیر غور نہیں لائی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :