Live Updates

طارق فاطمی اور راؤ تحسین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، ڈان لیکس پر اصل چہرے کو چھپایا جا رہا ہے،مریم نواز کو اسمبلی میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے ،نواز شریف ہمیں بھارت کے آگے نہ بیچو،پی آئی اے خسارے میں اضافہ ،شریف خاندان کی جائیدادیں بڑھتی جا رہی ہیں،حکمرانوں کو غریبوں کو روزگار ملنے پر تکلیف ہوتی ہے،ہم نے نندی پور کا حساب مانگا تواس کا ریکارڈ جلا دیاگیا

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں، خورشید شاہ ، سینیٹر اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ اور دیگرکا لاہور میں دھرنے سے خطاب

جمعرات 4 مئی 2017 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ڈان لیکس پر طارق فاطمی اور راؤ تحسین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، ڈان لیکس پر اصل چہرے کو چھپایا جا رہا ہے،مریم نواز کو اسمبلی میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے ،نواز شریف مودی کے ساتھ رشتہ قائم کر رہا ہے،نوازشریف تمھیں کیا چاہئے،ہمیں بھارت کے آگے نہ بیچو،پی آئی اے خسارہ بڑھ رہا ہے شریف خاندان کی جائیدادیں بڑھتی جا رہی ہیں۔

حکمرانوں کو غریبوں کو روزگار ملنے پر تکلیف ہوتی ہے۔ہم نے نندی پور کا حساب مانگا تو انہوں نے ریکارڈ جلا دیا۔جمعرات کو یہاں پیپلزپارٹی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ طارق فاطمی ،راؤ تحسین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ڈان لیکن کا معاملہ وزیر اعظم ہاؤس جاتا ہے ،ڈان لیکس پر اصل چہرے کو چھپایا جارہاہے۔

(جاری ہے)

ڈان لیکس کا معاملہ بھی ختم نہیں ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے ٹھیک کہا کہ ٹوئٹس زہر قاتل ہیں ایسا ہے تو مریم نواز کو بھی روک کر دکھائیں۔مریم نواز کو اسمبلی میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف مودی کے ساتھ رشتہ قائم کرنا چاہتا ہے ،نواز شریف نے سجن جندال کے ساتھ بھی رشتہ قائم کیا،نوازشریف تمھیں کیا چاہئے۔

ہماری دولت چھین لو مگر ملک کسے غداری نہیں کرنے دیں گے۔ہمیں بھارت کے آگے نہ بییچو۔پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو مینار پاکستان پر ہی جلسہ کریں گے۔شہباز شریف کہتے تھے ایک سال میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو نام بدل دینا۔آج تیل کی قیمت بھی کم اور بجلی کے ریٹ دگنے ہیں۔پی آئی اے ،سٹیل مل کا خسارہ بڑھ رہا ہے شریف خاندان کی جائیدادیں بڑھ رہی ہیں ۔

تمھارا نام بدلنے کے لیئے ہم نے ڈبا رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ کی چوریاں عالمی اداروں نے پکٹر لی ہیں ۔بھارتی تاجر جندال نوازشریف سے خفیہ ملاقاتیں کر تا ہے۔ حکمرانوں کو غریبوں کو روزگار ملنے پر تکلیف ہوتی ہے۔میاں صاحب آپ کی بھارت میں جائیدادیں نکل آئیں گی۔لاہور کے ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور ادویات نہیں ہیں ۔کہتے ہیں کہ کرپشن ثابت ہو جائے تو مستعفی ہو جائیں گے۔ہم نے نندی پور کا حساب مانگا تو انہوں نے ریکارڈ جلا دیا۔(ج خ)
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات