جنوبی وزیرستان ، متاثرین کی واپسی ، جنگلی حیات نے باغات اور دیگر قیمتی درختوں کو تباہ کردیا

قبائلی عمائدین نے گورنر صوبہ خیبرپختون خواہ اور کورکمانڈر پشاورسے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

جمعرات 4 مئی 2017 21:15

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2017ء) فاٹاکے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان کے وادی کانی گرم میں متاثرین کی واپسی کے بعد جنگلی حیوانات نے باغات اور دیگر قیمتی درختون کو تباہ کرکے رکھ دئے ہیں۔جنگلی جانوروں میں سور اور دیگر جانور شامل ہیں جو قیمتی درختوں کے تنے کے چھلکے کاٹ کا درخت سکھ جاتے ہیں۔اب تک ہزاروں کی تعداد میں قیمتی درخت سکھ چکے ہیں۔

قبائلی عمائدین نے گورنر صوبہ خیبرپختون خواہ اور کورکمانڈر پشاورسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔قبائلی عمائدین کے زرائع کے مطابق فاٹا کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان کے وادی کانی گرم کے شہر و گرد نواع کے علاقوں میں سور اور دیگر جنگلی جانوروں نے ہزاروں کی تعداد میں قیمتی درختوں کا کاٹ کر تباہ کردئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان درختون میں شہتوت ،سیب ،ناشپاتی ،اخروٹ اور دیگر قیمتی درخت شامل ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی عمائدین شیربرکی،گل زار شاہ برکی،محمود برکی،گل خان برکی اور دیگر نے کہا کہ شام کے بعد سور اور دیگر جنگلی جانور کانی گرم کے ارد گرد کے علاقے میں پھیل جاتے ہیں۔جو قیمتی درختون کے تنوں کو کاٹ کر چند ہفتوں کے بعد درخت سکھ جاتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ اب تک کانی گرم اور گرد ونواع کے علاقوں میں جنگلی جانوروں کے کاٹنے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں درخت سکھ چکے ہیں۔

قبائلی عمائدین نے گورنر صوبہ خیبرپختون خواہ اقبال ظفر جھگڑااور کورکمانڈرپشاور لیفٹننٹ جنرل نزیر احمد بٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگلی جانوروں سے قیمتی درختوں کو محفوظ بنانے کے لئے سپرے یا دیگر طریقہ کار اختیار کرنے کے لئے ہنگامی بنیاد پر احکامات صادرکریں۔تاکہ درختوں کو مذید تباہی سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :