ْشہباز شریف کا نیا نام تجویز کرنے کیلئے ڈبے کو ملک بھر میں لیجایا جائے گا‘ قمر زمان کائرہ

جمعرات 4 مئی 2017 21:38

ْشہباز شریف کا نیا نام تجویز کرنے کیلئے ڈبے کو ملک بھر میں لیجایا جائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی درخواست پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا نیا نام تجویز کرنے کیلئے ڈبے کو ملک بھر میں لیجانے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے اپنی تقریر میں کہا تھاکہ میری درخواست ہو گی کہ اس ڈبے کو تینوں صوبوں اور وفاق میں بھی لے جایا جائے اور پھر نام تجویز کیا جائے ۔ وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے اپنی اختتامی تقریب سے خطاب میں اعلان کیا کہ شہباز شریف کا نام ناصر باغ کے کیمپ میں تجویز نہیں کیا جائے گا بلکہ اس ڈبے کو ملک بھر میں لے کر جائیں گے اور اس کے بعد نیا نام تجویز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :