عوامی تحریک یوتھ ونگ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں ملک میں مثبت تبدیلی کے لئے کوشاں ہے،مظہر علوی

ملک میں حقیقی تبدیلی کی خواہاں جماعتوں کی یوتھ پر مشتمل یوتھ الائنس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدرکی گفتگو

جمعرات 4 مئی 2017 22:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2017ء) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا ہے کہ عوامی تحریک یوتھ ونگ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں ملک میں مثبت تبدیلی کے لئے کوشاں ہے،ملک میں حقیقی تبدیلی کی خواہاں جماعتوں پر مشتمل یوتھ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے یوتھ الائنس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے،بہت جلد مئی کے وسط میں اسلام آباد میں یوتھ الائنس کا مشترکہ اجلاس متوقع ہے ،جس میںیوتھ کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے گی، تمام جماعتوں کی یوتھ کو یکجا کیا جائے گا ،وہ گزشتہ روز ضلعی ہیڈ کوارٹر میں عوامی تحریک یوتھ ونگ،ایم ایس ایم اور منہاج القرآن کے عہدیداران سے گفتگو کر رہے تھے ،انہوںنے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے لواحقین کو3سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف نہیں ملا،اس نا انصافی کی بڑی وجہ حکمرانوں کا براہ راست ملوث ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ دور میں بھی عوام کے حقوق غضب کئے گئے،عوام گھرو ں میں بیٹھ کر سسکنے کی بجائے ملک بچانے اور لٹیرے بھگانے کیلئے باہر نکلیں ڈاکٹر طاہرالقادری اور عوامی تحریک کا ساتھ دیں ۔انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کیلئے قصاص تحریک کا دوسرا رائونڈ باقی ہے ، آج نیوز لیکس سکینڈل کے اہم ایشو پر قومی سلامتی کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے ، موجودہ حکمران ملک کے لئے سیکیورٹی رسک ہیںجس کے بھارت کے ساتھ خفیہ تعلقات ہیں ۔ملکی اختیار اور وسائل پر مافیا کا قبضہ ہے ،یہ مافیااپنے مفاد ات کیلئے قتل و غارت سے بھی نہیں گریز نہیں کرتا۔جمہوریت 5 سال پورے کرنے اور لوٹ مار کا نام نہیں عوام کو انصاف،صحت ،تعلیم، حقوق،تحفظ اور دینے کا نام ہے ۔

متعلقہ عنوان :