پشاور: پیس فائونڈیشن پشاور نے حجرہ شاہ جہاں سکنڈر ٹائون میں پختون روایتی جرگہ کا انعقاد کیا

روایتی جرگہ کی بدولت حاجی شاہ جہاں اور اظہر رحیم کے مابین گھر کی تعمیر کے حوالے سے تنازع بھی حل کر دیا گیا

جمعرات 4 مئی 2017 23:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2017ء) کلچر ڈیپارٹمنٹ رچ پراجیکٹ فیز 2 کے تحت پیس فائونڈیشن پشاور نے حجرہ شاہ جہاں سکنڈر ٹائون میں پختون روایتی جرگہ کا انعقاد کیا ٹائون ممبر سید کامران شاہ بنگش نے جرگہ کی صدارت کی جبکہ اب نواز خان خلیل نیبر ہوڈ ناظم سکندر ٹائون ، خواجہ عمیر یوتھ کونسلر مولانا غنی اللہ مہمان خصوصی تھے رچ روایتی جرگہ کی بدولت حاجی شاہ جہاں اور اظہر رحیم کے مابین گھر کی تعمیر کے حوالے سے تنازع بھی حل کر دیا گیا ٹائون ممبر سید کامران شاہ بنگش ، ناظم رب نواز اور فائونڈیشن کے چیئرمین مقصود احمد سلفی نے فریقین کو گلے ملا کر ان کا تنازع حل کیا جس پر اہل علاقہ نے جرگہ ممبران کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر مہمان خصوصی سید کامران شاہ بنگش حاجی مقصود احمد سلفی ، مولانا غنی اللہ مسلم ، بلال اکبر اور پختون روایتی جرگہ لندن کے ممبر اظہر رحیم نے جرگہ کی اہمیت اور پختون معاشرے پر اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔

متعلقہ عنوان :