فیصل صالح حیات کو جلد لاہور منتقل کردیا جائیگا ، ڈاکٹر

جمعرات 4 مئی 2017 23:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنمافیصل صالح حیات جوگزشتہ روزحادثے میں شدیدزخمی ہوگئے تھے ،ڈاکٹروں کے مشورے کے بعدانہیں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہورمنتقل کردیاجائیگا۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق گزشتہ روزسابق سینئروفاقی وزیرفیصل صالح حیات اپنی اہلیہ اوربچوں کے ہمراہ لاہورسے شاہ جیونااپنے سالانہ عرس کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ فیصل آبادکے نزدیک ان کی گاڑی ٹرالے سے ٹکراگئی تھی ،جس سے فیصل صالح حیات اوران کاڈرائیورشدیدزخمی ہوگئے،ڈرائیورکی حالت اب بھی خطرے میں ہے ،جبکہ فیصل صالح حیات کوتشویشناک حالت کے پیش نظرلاہورمنتقل کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں انہیں لاہورمنتقل کردیاجائیگا۔

(یاسرعباسی)