انجلینا سے علیحدگی نے ذہنی طور پر نقصان پہنچایا، بریڈ پٹ

جولی سے طلاق کے بعد لوگوں سے بالکل کٹ گیا تھا اس لیے آرٹ کا سہارا لیا

جمعہ 5 مئی 2017 10:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2017ء) انجلینا جولی سے علیحدگی نے بریڈپٹ کو جذباتی کردیا، ان کا کہنا ہے کہ طلاق کے بعد انہیں اپنا ذہنی علاج کرانا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ نے اعتراف کیا کہ وہ جولی سے طلاق کے بعد لوگوں سے بالکل کٹ گئے تھے، انہوں نے مصروف رہنے کے لیے آرٹ کا سہارا لیا اور فن پارے بنانے لگے، تاہم اب علاج کے بعد وہ اپنے جذبات کو بہتر طور پر قابو کر سکتے ہیں۔بریڈ پٹ نے بتایا کہ اب فلمیں ان کے لیے زیادہ اہم نہیں رہیں۔

متعلقہ عنوان :