ریو اولمپکس، برازیلی عدالت نے 8دہشتگردوں کو سزا سنا دی

سو صفحات پر مشتمل فیصلے میں وفاقی جج مارکس جوزگرے ڈا سلوا نے آٹھ دہشت گردوں کوچھ سے 15سال تک کی سزا سنادی

جمعہ 5 مئی 2017 11:54

ریو اولمپکس، برازیلی عدالت نے 8دہشتگردوں کو سزا سنا دی
ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2017ء) ریو اولمپکس 2016کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے 8 دہشت گردوں کو برازیل میں سزا سنا دی گئی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سو صفحات پر مشتمل فیصلے میں وفاقی جج مارکس جوزگرے ڈا سلوا نے 8 دہشت گردوں کو6سے 15سال تک کی سزا سنائی ہے۔دہشت گردوں میں سب سے کڑی سزا 33سالہ لیونڈ ال قدری کو دی گئی ہے، جو15 سال 10ماہ کی جیل کاٹے گا ۔ جج نے ریمارکس دئیے کی لیونڈ کے زیر استعمال3فیس بک پروفائلز میں مسلمانوں کو جہاد پر اکسایا گیا ہے۔ادھر لیونڈ کی والدہ اور وکیل فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرینگے اور انکا کہنا ہے کہ لیونڈ پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :