شہر یار خان کی اپنی کا ر کر دگی معیاری نہیں ،ْ میانداد پر انگلی اٹھانے کا کوئی حق نہیں ،ْ عامر سہیل

شہریار اینڈ کمپنی پاکستان کرکٹ کو تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں ،ْپی سی بی چیئر مین کے بیان پر رد عمل

جمعہ 5 مئی 2017 12:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عامر سہیل نے پی سی بی چیئرمین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اپنی کارکردگی معیاری نہیں ہے، انھیں میانداد پر انگلی اٹھانے کا حق نہیں۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ شہریار اینڈ کمپنی پاکستان کرکٹ کو تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

عامر سہیل نے کہا کہ اگر تمام سابق کھلاڑی متحد ہوجائیں اور ایک تنظیم بنالیں تو اس طرح پی سی بی کسی بھی سابق کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرسکے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے جاوید میاں داد کو کوچ بنانے کے سوال پر کہا تھا کہ انہیں چار مرتبہ آزماچکے ہیںتاہم وہ فیل ہوگئے۔ان کہنا تھا کہ جاوید میانداد کو کوچ مقرر کیا اور وہ بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے ،ْمیانداد بھارت کے دورے کے دوران کوچ کی حیثیت میں ناکام رہے تھے ،ْوہ کرکٹ بورڈ میں بھی رہے جہاں وہ ڈلیور نہیں کرسکے۔