ملکی مسائل شریف برادران کے گلے کا طوق بن چکے ہیں ‘ عابد حسین صدیقی

جمعہ 5 مئی 2017 15:00

ملکی مسائل شریف برادران کے گلے کا طوق بن چکے ہیں ‘ عابد حسین صدیقی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل شریف برادران کے گلے کا طوق بن چکے ہیں ، مسلم لیگ (ن) نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا ،لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قوم کے ساتھ سوائے مذاق کے کچھ نہیں کیا اس مذاق کو انہیں حساب دینا ہو گا۔

حکمرانوں کی چوریاں عالمی اداروں نے پکڑ لی ہے۔ عوام کا معیار زندگی پست ہو رہا ہے جبکہ حکمرانوں کے بچوں کی جائیدادیں بڑھ رہی ہیں۔ آج پاکستان میں امیر کے لئے الگ اور غریب کے لئے الگ قانون ہے اور اس سے معاشرے میں انتشار کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں سماجی اور معاشی انصاف کا یکساں نظام رائج نہیں ہوتا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا اور حکمران اس میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

متعلقہ عنوان :