سعودی شہری نے اپنی بیٹی کا نام امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی کے نام پر ایوینکا رکھ دیا

جمعہ 5 مئی 2017 15:12

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2017ء) سعودی شہری نے اپنی نومولود بیٹی کا نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی کے نام پر ایوینکا رکھ دیا ہے جس پر فیس بک پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے شہر عرعر کے رہائشی سلیم عامر سلیم العاشی العنزی نے 29 اپریل کو ہسپتال میں پیدا ہونے والی اپنی بیٹی کا نام ایوینکا رکھا ہے جو کہ موضوع اس وقت بنا جب اس بچی کا برتھ سرٹیفیکیٹ فیس بک پر پوسٹ کر دیا گیا۔

سلیم عامر سلیم العاشی العنزی کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کے نام اپنی مرضی کے رکھنا اس کا حق ہے اس کو ایوینکا نام پسند ہے جس کے دو معنی بنتے ہیں جن میں ایک ’’انتہائی خوبصورت‘‘اور دوسرا’’اللہ مہربان ہے‘‘ہے۔انھوں نے بتایا کہ انھوں نے بیٹی کے اس نام کے سرٹیفیکیٹ کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ نام رکھنے کے لئے ان پر کوئی سماجی یا مذہبی پابندی نہیں ہے۔