ریو اولمپکس میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی ، برازیلی عدالت نے 8دہشتگردوں کو سزا سنا دی
جمعہ 5 مئی 2017 16:12
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں برازیل میں ہونے والے ریو اولمپکس میں دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے آٹھ دہشت گردوں کو برازیل کی عدالت نے سزا سنادی، سو صفحات پر مشتمل فیصلے میں وفاقی جج مارکس جوزگرے ڈا سلوا نے 8 دہشت گردوں کو6 سے 15سال تک کی سزا سنائی ہے۔
ایجنسی کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں میں سب سے کڑی سزا 33سالہ لیونڈ ال قدری کو دی گئی، جو15 سال 10ماہ کی جیل کاٹے گا۔سماعت کے دوران جج کی جانب سے ریمارکس بھی دئیے گئے، جس میں کہا گیا کہ لیونڈ کے زیر استعمال 3 فیس بک پروفائلز میں مسلمانوں کو جہاد پر اکسایا گیا ہے۔دوسری جانب لیونڈ کی والدہ اور وکیل کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرینگے، ان کا کہنا ہے کہ لیونڈ پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.