ایف بی آر نے صوبے میں اپنا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہو ئے صوابی میں دفتر کے قیام کا فیصلہ

جمعہ 5 مئی 2017 19:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2017ء) ایف بی آر نے صوبے میں اپنا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہو ئے صوابی میں دفتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹیکسز کی وصولی کے حوالے سے ایف بی آر کے پشاور ، ابیٹ آباد میں پہلے سے ہی دفاتر موجود ہیں تاہم اب اس کا دائرہ کار صوبے کے مزید اضلاع تک بڑھایا جارہا ہے ۔ مرحلہ وار طور پر ایف بی آر کے تمام دفاتر ملااکنڈ ایجنسی اور فاٹا میں بھی کھولے جائینگے ۔

(جاری ہے)

تاہم ابیٹ آباد اور پشاور کے بعد صوابی میں سگریٹ انڈسٹری ، حطار انڈسٹری کے موجودگی کے حوالے سے ٹیکسز کی وصولی کے لئے دفتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایف بی آرصوابی دفتر کھولنے کے حوالے سے نئے عملی کی تقرری بھی لائی جائیگی ۔ جبکہ صوابی اور مردان میں سمگل شدہ سگریٹ اور غیر قانونی سگریٹ کی روک تھام کے لئے بھی کاروائی کریگا ایف بی آر ذرائع کے مطابق صوابی کا دائرہ کار مردان ، نوشہرہ تک ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :