چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہوں ، شاہد آفریدی

روایتی حریفوں کے باہمی مقابلے دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، آل رائونڈر

جمعہ 5 مئی 2017 19:29

چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہوں ، شاہد آفریدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2017ء) شاہد آفریدی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلیے بے تاب ہیں۔ آئی سی سی کیلیے اپنے کالم میں شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی کہ دونوں پڑوسی ملکوں میں سیاسی کشیدگی کا خاتمہ اور باہمی مقابلوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، انھوں نے کہاکہ روایتی حریفوں کے باہمی مقابلے دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیمیں ایجبسٹن میں آمنیسامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

آل راؤنڈر نے کہا کہ بھارت کو میگا ایونٹس میں ماضی کی فتوحات کی بدولت نفسیاتی فائدہ حاصل ہے،جارحانہ بیٹنگ اور متوازن بولنگ لائن اپ بھی روایتی حریفوں کے میچ میں دلچسپ بنادے گی،اس مقابلے کا شدت سے منتظر ہوں۔ یاد رہے کہ پاک بھارت میچ 4جون کو شیڈول ہے،’’بگ تھری‘‘ کے محاذ پر ناکامی کے بعد بی سی سی آئی میں بحث چل رہی ہے کہ ایونٹ میں شریک ہوں یا بائیکاٹ کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :