لانگ مارچ 5کیریئر راکٹ کو جون میں لانچ کیا جائیگا

ہفتہ 6 مئی 2017 14:18

لانگ مارچ 5کیریئر راکٹ کو جون میں لانچ کیا جائیگا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2017ء) لانگ مارچ 5راکٹ بردار کو شی جیانگ 18کمیونیکیشن سیٹلائٹ کے لئے لانچ کرنے کی غرض سے جنوبی چین کے صوبہ ہینان کے شہر وین چانگ پہنچا دیا گیا ہے ،شیڈول کے مطابق اسے جون میں لانچ کیا جائے گا ۔یہ بات چائنا ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

لانگ مارچ 5کا یہ دوسرا مشن ہو گا جس کی پرواز وین چانگ سے نومبر میں ہو گی ، اپنے اس مشن کے دوران راکٹ اہم ٹیکنالوجی کے بارے میں مزید ٹیسٹ کرے گا ، ڈیٹا اکٹھا کرے گا جو چینگ 5کی لانچنگ میں معاون ثابت ہو گا ،چینگ 5اس سال کے دوسرے نصف میں چاند پر تحقیقات کیلئے روانہ ہو گی ، اس میں مائع ہائیڈروجن کیروسین اور مائع آکسیجن کا ایندھن بھرا جائے گا ، لانگ مارچ 5زمین کے قریبی مدار تک 25ٹن وزن اٹھا سکتی ہے جبکہ اس سے آگے مدار تک 14ٹن وزن لے جا سکتی ہے ، یہ استعداد کیریئر راکٹ سے ڈھائی گنا زیادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :