داعش حقیقت میں امریکا کی پیداوار ہے،حامدکرزئی

ننگر ہار میں بم گراناداعش اورامریکا کی مشترکہ کارروائی تھی،سابق افغان صدرحامد کرزئی

ہفتہ 6 مئی 2017 15:36

داعش حقیقت میں امریکا کی پیداوار ہے،حامدکرزئی
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2017ء) فغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ داعش حقیقت میں امریکا کی پیداوار ہے ۔ ننگرہار میں’مدرآف ایل بمبز‘گرانا بھی امریکا اور داعش کی مشترکہ کارروائی تھی ۔

(جاری ہے)

ننگر ہار میں بم گراناداعش اورامریکا کی مشترکہ کارروائی تھی،ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق افغان صدر کا کہنا تھا کہ انہیں مسلسل اطلاعات مل رہی ہیں کہ بغیر شناخت والیہیلی کاپٹر پاک افغان سرحد کے قریب سپلائی بیگزگرارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جنگجووں کے اثروررسوخ والے علاقوں میں مشکوک ہیلی کاپٹروں کی جانب سے سپلائی کا پہنچنا ایسا عمل ہے جس کا جواب امریکا کوضروردینا ہوگا ۔حامدکرزئی نے امریکا کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے بم گرائے جانے کو بھی داعش اور امریکا کی مشترکہ کارروائی قراردیا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ ایسا کیوں ہوا کہ حملے سے پہلے بیشتر داعش جنگجووئوں نے خاندان سمیت علاقہ خالی کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :