امریکہ اور جنوبی کوریا کی حالیہ مشترکہ فوجی مشقیں بے مثل وحشت انگیزی اور پرہمت مہم ہے ، شمالی کوریا

دونوں ممالک نے ان مشقوں کا مقصد پیانگ یانگ کی قیادت اور نظام کو گرانا قرار دیا ہے ، رپورٹ

ہفتہ 6 مئی 2017 17:02

امریکہ اور جنوبی کوریا کی حالیہ مشترکہ فوجی مشقیں بے مثل وحشت انگیزی ..
پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2017ء) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی حالیہ مشترکہ فوجی مشقیں گزشتہ کئی دہائیوں سے بے مثل و حشت انگیزی اور انتہائی پرہمت مہم ہے ملکی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا نے سرعام یہ واضح کیاہے کہ ان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کی قیادت کا خاتمہ اور اس کے نظام کو گرانا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب ان مشقوں کے سالانہ اور دفاعی ہونے کے قریب سے پردہ اٹھ چکا رپورٹ میں کہیا کہ ان مشقوں سے یہ بھی انکشاف ہو اہے کہ نئی ٹرمپ انتظامیہ بھی شمالی کوریا کے حوالے سے طاقت کے استعمال ، پابندیوں میں سختی اور دبائو کے ذریعے جارحانہ پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے ۔

متعلقہ عنوان :