واٹس ایپ پر بھارتی نمبروں کے ذریعے پیپرز آؤٹ کئے جاتے ہیں،جام مہتاب

کراچی میں نقل کیلئے وٹس ایپ کو استعمال کیا جا رہا ہے،تحقیقات،ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی پولیس کے سپرد کردی، وزیرتعلیم سندھ

ہفتہ 6 مئی 2017 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2017ء) سندھ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل کے تانے بانے بھارت سے ملنے لگے،واٹس ایپ پر بھارتی نمبروں کے ذریعے پیپرز آؤٹ ہونے کا انکشاف،وزیرتعلیم جام مہتاب نے تحقیقات،ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی پولیس کے سپرد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر امتحانات میں نقل کا معاملہ ،وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب کا کہنا ہے کراچی میں نقل کے لیے وٹس ایپ کو استعمال کیا جا رہا ہے جس میں بھارتی نمبرز موجود ہیں، نقل کی روک تھام کے لئے ایف آئی اے،سی ٹی ڈی سے رابطہ کیا ہے،بھارتی نمبر کی موجودگی پر تحقیقاتی اداروں نے انکوائری شروع کردی۔

(جاری ہے)

واضح رہے سندھ میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان شروع ہوتے ہی نقل کا میدان جم گیا تھا،کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں طلبا وطالبات کھلے عام نقل کرنے میں مصروف ہیں جس میں موبائل سمیت کتابوں کا استعمال کیا جا رہا ہے،کسی طالبعلم نے بذریعہ ایس ایم ایس جواب حاصل کیا اور کہیں کتابیں ، گائیڈز اور پھرے چلتے رہے،سکھر بورڈ کے زیر اہتمام بارہویں انگلش کے پرچے میں طلبا نے کتابوں ، گائیڈز اور موبائل فون کا بے دریغ استعمال کیا جبکہ لاڑکانہ میں سندھی زبان بولنے والے طلبا نے سندھی کے پرچے میں نقل چلا کر اپنی مادری زبان سے محبت کا پورا پورا حق ادا کیا،سندھی کا حل شدہ پرچہ فوٹو سٹیٹ کی دکانوں پر 100 روپے کے عوض کھلے عام بکتا رہا۔

متعلقہ عنوان :