صبا قمر ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے وال فلم میں کام کریگی

پاکستان میں ایسی بہت سی کہانیاں ہیں جن کا لوگوں کے سامنے آنابے حد ضروری ہے، صبا

ہفتہ 6 مئی 2017 17:48

صبا قمر ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے وال فلم میں کام کریگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2017ء) پاکستانی اداکارہ صبا قمر بہت جلد اپنی اگلی فلم میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئینگی میڈیا سے بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا، ’پاکستان میں ایسی بہت سی کہانیاں ہیں جن کا لوگوں کے سامنے آنابے حد ضروری ہے اور میں ان کہانیوں کے سامنے لانے میں مدد دینا چاہتی ہوں‘۔

(جاری ہے)

کئی ہفتوں سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ صبا قمر، قندیل بلوچ کا کردار ادا کریں گی اور ان کے انسٹاگرام پر موجود تصاویر بھی کچھ اسی جانب اشارہ کررہی تھیں اور اب آخر کارر اداکارہ نے خود ہی اس خبر کی تصدیق کردی۔صبا قمر کا کہنا تھا ’قندیل بلوچ کی سوانح حیات میں، میں ان کا کردار ادا کروں گی، میں نے اپنے بال بھی قندیل جیسے کرلیے ہیں، میں اس کردار کے لیے بیحد پرجوش ہوں‘۔یہ فلم پیراگان پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جائے گی جس کی پروڈکشن چینل 'اردو ون' کی جنرل مینیجر نینا کاشف کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :