وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی رہنمائی کیلئے سرکلر جاری کر دیا

ہفتہ 6 مئی 2017 17:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2017ء) وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے تحت عازمین حج 2017کی راہنمائی کیلئے سرکلر جاری کیا ہے کہ ایسے عازمین حج جو پرائیویٹ ٹور آپریٹر کے ذریعے حج پر جانے کے خواہشمند ہیںان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ صرف وزات مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سے منظور شدہ ٹور آپریٹر ز کے ذریعے ہی بکنگ کرائیں ۔

منظورشدہ حج ٹور آپریٹرز کی فہرست وزارت ہذا کی ویب سائٹ www.hajjinfo.orgپر دیکھی جا سکتی ہیں۔ان کمپنیوں کے علاوہ کوئی ٹور آپریٹر حج درخواست جمع کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں عوام الناس اور منظور شدہ ٹور آپریٹرز کو مطلع کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کہ اگر کسی کے علم میں یہ بات آئے کہ غیر منظور شدہ ٹور آپریٹر حج بکنگ کر رہا ہے تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن FIAڈائریکٹر حاجی کیمپ/وزارت ہذا کو مطلع کریں اور کسی قسم کی معلومات کیلئے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ،اسلام آباد فون نمبر051-9207519,051-9215427حاجی کیمپ اسلام آباد051-9247577,051-9247575,051-9247574حاجی کیمپ کراچی 021-99204742-61 ,021-35688307حاجی کیمپ لاہور042-90205088-87-85حاجی کیمپ پشاور 091-9217483-82حاجی کیمپ کوئٹہ081-9213326-9213021حاجی کیمپ ملتان 061-9330058کے فون نمبرز پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :