پاکستان کا گورننس سسٹم تباہ ہوگیاہے،پی آئی اے اور سٹیل ملز میں نجم سیٹھی جیسے لوگ بیٹھے ہیں،عمران خان

سٹیل ملز پہلے 8ارب روپے منافع میں تھی اب تین ارب خسارے میں چلی گئی ہے، ملکی ادارے تباہ ہو رہے ہیں، دنیا میں امیر آدمی یا بادشاہ کو کوئی یاد نہیں رکھتا میری سوچ ہے پاکستان وہ ملک بنے جہاں زکواة دینے کیلئے کوئی نہ ملے ،خواہش ہے ملک سے بیرون ملک زکوة بجھوائیں، چیئرمین پی ٹی آئی

ہفتہ 6 مئی 2017 20:36

پاکستان کا گورننس سسٹم تباہ ہوگیاہے،پی آئی اے اور سٹیل ملز میں نجم ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا گورننس سسٹم تباہ ہوگیاہے۔پی آئی اے اور اسٹیل ملز میں نجم سیٹھی جیسے لوگ بیٹھے ہیں۔یہ ادارے منافع بخش ادارے تھے مگرحکمران کی غلط پالیسیوں نے ان اداروں کودیوالیہ بنا دیا۔ شریف برادران نے رقم ہڑپ کرنے کے لیے یلو کیب گاڑیاں نکالیں۔

عمران خان نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز میں نجم سیٹھی جیسے لوگ بیٹھے ہیں، اسٹیل ملز پہلے آٹھ ارب روپے منافع میں تھی اب تین ارب خسارے میں چلی گئی ہے، ملکی ادارے تباہ ہو رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کامستقبل بہتری کی جانب گامزن ہے۔ خیبرپختونخوا پاکستان کاسب سیزیادہ ترقی یافتہ صوبہ بننے جارہاہے۔

(جاری ہے)

پہلے جو بھی انڈسٹری بنتی تھی این او سی وزیراعلی دیتا تھا۔انہوں نے بتایاکہ اب انڈسٹری کے لیے کسی بھی این او سی کی ضرورت نہیں ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاآئی ٹی ہمارا مستقبل ہے۔خواتین گھروں میں بیٹھ کر دنیا سے مقابلہ کرسکتی ہیں۔عمران خان نے کہاکہ ایک وقت آئے گا ہم بھارت کے غریبوں کو زکواة بھیجیں گے۔چین کے لوگ اردو سکھیں گے۔انسانیت کیلئے کچھ کرجانے والے دنیا میں یاد رکھے جاتے ہیں،انہوںنے کہا کہ پاکستان کی آبادی ساٹھ فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے اگر انکی صحیح تربیت کی جاسکتیں توپاکستان کی ترقیاتی ممالک کی صف میں کھڑا ہوسکتا ہے۔

انسانیت کے لئے کچھ کرکے جانے والوں کایادجاتے ہیں ، امیر لوگوں کو کتنے لوگ یاد کرتے ہیں وقت آئے کا ہندوستان کے غریبوں کو زکواة بھیج رہے ہونگے، ہمارے ملک میں 12 موسم ہوتے ہیں ، ہمارہ صوبہ پاکستان کا سب سے ترقی یافتہ صوبہ بننے جارہا ہے۔ صوبے میں جو صنعت آرہا ہے اس سے ترقی دگنی ہورہی ہے ۔سرمایہ کار پہلے بھاگتے تھے اب آرہے ہیں۔ہمارے صوبے کا نظام شفاف ہے یہاں سرکاری کا ماحول سازگار ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا میں امیر آدمی یا بادشاہ کو کوئی یاد نہیں رکھتا۔میری سوچ ہے کہ پاکستان وہ ملک بنے جہاں زکواة دینے کے لیے کوئی نہ ملے ۔خواہش ہے کہ اس ملک سے بیرون ملک زکواة بجھوایے۔انہوںنے کہا کہ چائنہ نے 25 سالوں میں پچاس کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔ ہمارا گورنمنٹ سسٹم ٹھیک کرنا ہے جب تک غریب کو اوپر نہیں لایں گے حالات ٹھیک نہیں ہونگے۔خوش قسمتی سے ہماری 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ کے پی نوجوانوں کو ہر قسم کے مواقع فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :