جماعة الدعوة کراچی کے تحت ایک روزہ سوشل میڈیا ورکشاپ آج 7 مئی کو مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں ہوگی

ہفتہ 6 مئی 2017 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2017ء) جماعة الدعوة کراچی کے تحت ایک روزہ سوشل میڈیا ورکشاپ آج 7 مئی کو مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں ہوگی، جس میں سوشل میڈیا سائٹس کو دعوت دین کے لیے استعمال کرنے پر اہم تکنیکی لیکچرز دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا، جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ ایک روزہ ورکشاپ میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے لیکچرز کے علاوہ پریکٹیکل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ تحریک آزادی اور حالات حاضرہ پر ملٹی میڈیا بریفنگ بھی دی جائے گی۔