افغان فورسز نے پاکستانی علاقے میں گھس کر گھروں پر قبضے کئے اور پوزیشن سنبھالی‘ آئی جی ایف سی

افغان فورسز نے لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا‘ 5مئی کو ہم نے افغان فورسز سے اپنے علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا‘ ہم نے دونوں جانب شہری آبادی کی وجہ سے بھاری ہتھیار استعمال نہیں کئے‘ افغان فورسز نے بلا اشتعال پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا‘ پاکستانی جواب میں 5افغان پوسٹیں مکمل تباہ کیں‘ جوابی کارروائی میں افغانستان کی 50 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں‘ واقعہ کی تمام ذمہ داری افغان بارڈر سکیورٹی فورس کی ہے‘ پاکستان کی جغرافیائی خودمختاری ہماری اولین ترجیح ہے‘ آئندہ بھی کسی نے خلاف ورزی کی اس سے بڑھ کر جواب دیں گے‘ پاکستان کے بین الاقوامی بارڈر پر بحث نہیں ہوسکتی‘ سیاسی قیادت نے واضح بیان دیا ہے کہ دہلی اور کابل میں گٹھ جوڑ ہے‘ جنگ پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں نہیں آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد کی چمن میں میڈیا بریفنگ

اتوار 7 مئی 2017 15:50

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد نے کہا ہے کہ افغان فورسز نے پاکستانی علاقے میں گھس کر گھروں پر قبضے کئے اور پوزیشن سنبھالی‘ افغان فورسز نے لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا‘ 5مئی کو ہم نے افغان فورسز سے اپنے علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا‘ ہم نے دونوں جانب شہری آبادی کی وجہ سے بھاری ہتھیار استعمال نہیں کئے‘ افغان فورسز نے بلا اشتعال پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا‘ پاکستانی جواب میں 5افغان پوسٹیں مکمل تباہ کیں‘ جوابی کارروائی میں افغانستان کی 50 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں‘ واقعہ کی تمام ذمہ داری افغان بارڈر سکیورٹی فورس کی ہے‘ پاکستان کی جغرافیائی خودمختاری ہماری اولین ترجیح ہے‘ آئندہ بھی کسی نے خلاف ورزی کی اس سے بڑھ کر جواب دیں گے‘ پاکستان کے بین الاقوامی بارڈر پر بحث نہیں ہوسکتی‘ سیاسی قیادت نے واضح بیان دیا ہے کہ دہلی اور کابل میں گٹھ جوڑ ہے‘ جنگ پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اتوارکو چمن میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ مردم شماری کے دوران اس طرح کا کوئی واقعہ پیش آئے۔ مردم شماری ہونے سے پہلے ہم نے افغان حکام کو آگاہ کیا افغان بارڈر فورسز کے اہلکاروں نے مردم شماری میں رکاوٹ ڈالی۔ افغان فورسز نے پاکستانی علاقے میں گھس کر گھروں پر قبضے کئے اور پوزیشن سنبھال لی افغان فورسز نے لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

ہم چاہتے تو زیادہ فورسز سے علاقے کو بہت جلد خالی کراسکتے تھے دونوں جانب شہری آبادی کی وجہ سے بھاری ہتھیار استعمال نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ مئی کی صبح ہم نے افغان فورسز سے اپنے علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا افغان فورسز نے بلا اشتعال پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ ہمارے دو جوان شہید اور نو زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کی فائرنگ کے جواب میں پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔

پاکستان نے جواب میں پانچ افغان پوسٹیں مکمل تباہ کیں جوابی کارروائی میں افغانستان کی پچاس سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ افغانستان کا بھاری نقصان کرکے ہمیں کوئی خوشی نہیں ہوئی واقعہ کی تمام ذمہ داری افغان بارڈر سکیورٹی فورس کی ہے۔ آئی جی ایف سی نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی خودمختاری ہماری اولین ترجیح ہے۔ آئندہ بھی کسی نے خلاف ورزی کی تو اس سے بڑھ کر جواب دیں گے۔

سیاسی قیادت نے واضح بیان دیا ہے کہ دہلی اور کابل میں گٹھ جوڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بین الاقوامی بارڈر پر بحث نہیں ہوسکتی۔ سرحد کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ جنگ پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمن کے تمام قبائل کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں کام کیا۔ چمن کے قبائل نے فورسز کو فون کرکے اپنی خدمات پیش کیں۔ افغان فورسز کے رویے درست ہونے کے بعد ہی باب دوستی کھلے گا جب بھی افغانستان میں آفت آئی ہم نے افغانیوں کی مدد کی۔ چمن میں ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔ (ن غ)