قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور دفا ع کی علامت کیلئے جدوجہد کی ہے کہ پاکستان دنیا کا مضبوط ترین ملک بنے

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی مرکزی رہنماء عاصمہ راٹھور کا پارٹی کارکنوں سے خطاب

اتوار 7 مئی 2017 16:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی مرکزی رہنماء عاصمہ راٹھور نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور دفا ع کی علامت کیلئے جدوجہد کی ہے کہ پاکستان دنیا کا مضبوط ترین ملک بنے ۔

انہوںنے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اور محترمہ شہید رانی بینظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر پاکستان کو بچایا ہے یہ نئے پاکستان کو بنانے والے شیخ چلی کی اولاد ہے ۔ پاکستان انشاء اللہ تعالیٰ یہی قائم رہے گا۔ عاصمہ راٹھور نے کہا کہ شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی جس طریقے کے ساتھ پاکستان کو مضبوط کیا اس کی دنیا میںکہیں مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

ناہوںنے پاکستان کے ساتھ ساتھ آزادی میں بھی تعمیروترقی کا کام کیا ہ ۔عاصمہ راٹھور نے کہا کہ جنہوں نے کل تک سید یوسف رضا گیلانی کو ناہل قرار دیا اور آج وہ خود نااہل ہونے کی تیار میں ہے اور جن لوگوں نے کل پیپلزپارٹی کے لیڈروں پر کرپشن کا الزام لگایا اور آج وہ خود کرپشن سے بھرے پڑے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جو کل تک سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور باقی وزراء کا پیٹ پھاڑنے والے لوگوں کا آج خود کرپشن سے پیٹ پھٹ رہا ہے ۔

ابھی ان کے پاس وقت کہ اقتدارکو چھوڑ کرپاکستان نگران حکومت کا سیٹ اپ بنائیں ۔ انہوںنے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئندہ الیکشن میں وزیراعظم منتخب ہونگے انشاء اللہ اور وہ اپنے نانا اور والدہ کا مشن پورا کرینگے ۔ عاصمہ راٹھور نے کہا کہ آزادکشمیر میں چوہدری عبدالمجید کو کرپشن کا الزام دینے والے پہلے پاکستان میں میاں نوازشریف اور شہباز شریف کا حشر تو دیکھ لے وہ کیا احتساب کرینگے ۔

راجہ فاروق حیدر چوہدری عبدالمجید اور دیگر کا کیا احتساب کرینگے ۔ پہلے اپنی پارٹی کے لوگوں کا تو احتسابکر لو ۔ انہوںنے کہا کہ جس کسی نے بھی چوہدری عبدالمجید کے بچوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھ نکال دینگے ۔ انہوںنے کہا کہ پہلے راجہ فاروق حیدر اپنے دس ماہ کا احتساب کرو دس ماہ میں سب کچھ ہڑپ کر لیا ہے ۔