پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے ‘ تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ کونسلوں ، میونسپل کارپوریشن سمیت میونسپل کمیٹیوں میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف کی و فود سے بات چیت

اتوار 7 مئی 2017 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے ، تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ کونسلوں ، میونسپل کارپوریشن سمیت میونسپل کمیٹیوں میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔

بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے حکومت کے جعلی مینڈیٹ کا پول بھی کھل جائیگا۔وہ آج یہاں مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہونیوالے انتخابات میں پیپلزپارٹی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی ، پاکستانی عوام جو ق درجوق دوسری جماعتوں سے مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔

آصف علی زرداری کی کامیاب سیاسی حکمت عملی نے پنجاب میں شریف برادران کے تخت میں دراڑیں ڈال دی ہیں۔پیپلزپارٹی پنجاب میں بہت بڑا اپ سیٹ کریگی ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی تنظیم نو کاعمل شروع کیاجارہاہے ۔ میرپور ڈویژن سے تنظیم سازی کاآغاز کرینگے ،نئی تنظیم کے اراکین رمضان سے قبل میرپور ڈویژن میں تنظیم سازی کا کام مکمل کرلیں گے ۔

اس کے بعد مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین جموں وکشمیر میں تنظیم سازی کاکام مکمل کیاجائیگا۔ تنظیم سازی کے بعد مرکزی کنونشن بلایاجائیگا۔ جس میں آزادکشمیر اور مہاجرین جموں وکشمیر کی تنظیم کے تمام عہدیداران شرکت کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ آزادکشمیر عوام کو سہولیات پہنچانے کے بجائے انتقام میں قوم کا قیمتی وقت ضا ئع کررہی ہے ۔سرکاری ملازمین سے انتقام لینے سے ادارے غیر محفوظ ہونے کیساتھ ساتھ نسل نو کامستقبل بھی دائو پر لگادیاہے ۔

بھمبر سے نیلم تک کے تمام اداروں باالخصوص محکمہ تعلیم میں ن لیگ نے بے جااکھاڑ بچھاڑ کر کے تعلیمی اداروںکو ویران کردیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے پچھلے پانچ سالہ دور اقتدا رمیں انتقامی طور پر ایک تبادلہ بھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے قو م کو حقائق سے ہٹاکر نان ایشوز پر لاکھڑا کیاہے ۔ تعمیروترقی اداروں کی فعالیت سے توجہ ہٹاتے ہوئے قوم کو اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کیاجارہاہے