سیاسی یتیم ہوں نہ ہی چوردروازے سے سیاست کروں گی‘پارٹی قیادت کے ساتھ تحفظا ت ہیں جو انکو ملکر ہی بتائوں گی ‘بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی ٹیم کام کر یگی تو نتائج بہتر ہی آئیں گے ‘تحر یک انصاف میں شامل نہیں ہو رہی مگر انکے کچھ لوگ چاہتے ہیں میں تحر یک انصاف میں شامل ہوجائوں ‘انتخابات میں کس ٹکٹ پر حصہ لوں گی فیصلہ وقت آنے پر کروں گی

سابق وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 7 مئی 2017 16:40

سیاسی یتیم ہوں نہ ہی چوردروازے سے سیاست کروں گی‘پارٹی قیادت کے ساتھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی یتیم ہوں نہ ہی چوردروازے سے سیاست کروں گی ‘پارٹی قیادت کے ساتھ تحفظا ت ہیں جو انکو ملکر ہی بتائوں گی ‘بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی ٹیم کام کر یگی تو نتائج بہتر ہی آئیں گے ‘تحر یک انصاف میں شامل نہیں ہو رہی مگر انکے کچھ لوگ چاہتے ہیں میں تحر یک انصاف میں شامل ہوجائوں ‘انتخابات میں حصہ ضرور لوں گا مگر کس جماعت اس کا فیصلہ وقت آنے پر ہی کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فروو س عاشق اعوان نے کہا ہے کہ باقاعدہ سازش کے تحت میری تحر یک انصاف میں شمولیت کی باتیں کی جاتیں ہیں مگر ان کا حقائق کیساتھ کسی کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی میں تحر یک انصاف میں شامل ہو رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسوں کے حوالے سے میرے کچھ تحفظات ہیں اگر پارٹی قیادت نے مجھ سے پوچھا تو میںان سے ملکر ان کو ضرور بتائوں گی جہاں تک بلاول بھٹو کا تعلق ہے تو انکی قیادت میں اگر پارٹی ٹیم کام کر یگی تو ہم اس میں ضرور کامیاب بھی ہوںگے ۔