بنگلہ دیش ، پولیس کا ایک گھر پر چھاپہ ، فائرنگ کے تبادلے اور دھماکے میں 2 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

اتوار 7 مئی 2017 17:00

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2017ء) بنگلہ دیش میں پولیس کے ایک گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے اور دھماکے میں دو مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ضلعی پولیس کے سربراہ میزان الرحمان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے مغربی ضلع جحنیداح میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کو محاصرے میں لے لیا اس دوران گھر کے اندر چھپے مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے دوران اچانک دھماکہ ہوا اور وہ مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مشتبہ عسکریت پسندوں کا تعلق نیو جے ایم بی گروپ سے ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کی گئی ہیں ۔ (جاوید)