ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن کو بڑھانے کیلئے کار بنانے والی دو کمپنیوں کو1300سی سی رفتار کی کار کو1339 تک بڑھانے کی ہدایت کردی

اتوار 7 مئی 2017 17:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن کو بڑھانے کیلئے کار بنانے والی دو کمپنیوں کو1300سی سی رفتار کی کار کو1339 تک بڑھانے کی ہدایت کی ہے،ٹیکس حکام کی جانب سے ہدایت ملنے کے بعد کار بنانے والی کمپنیوں میں سے ہنڈا نے اس تجویز پر عمل درآمد کیا ہے جبکہ ٹویوٹا بھی اس پر عمل درآمد کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کار بنانے والی کمپنیوں کو1300سی سی رفتار کی حامل کار1339سی سی کرنے کی ہدایت کی ہے،کار کی رفتار بڑھانے سی1339 سی سی کی حامل کار 1500 سی سی کی حدود میں آئے گی،اس سے 1300سی سی کار استعمال کرنے والے فرد کو1500سی سی کار کے مطابق ٹیکس دینا ہوگا،کار بنانے والی کمپنیوں ،اسٹیک ہولڈرز نے اس تجویز پر غم وغصے کا اظہار کیا ہے،اسٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حربہ نہ صرف صارفین کے مفادات کے خلاف ہیں بلکہ ٹیکس بڑھانے کے کلچر کے بھی منافی ہے،اس طرح ایف بی آر ٹیکس کے کلچر کو نہیں بڑھا سکتا ،اس حوالے سے جب ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر اقبال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ایسی خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ اس قسم کی کوئی تجویز زیرغور ہے اور نہ ہی کمپنیوں کو رفتار بڑھانے کی ہدایت کی ہی۔

(ولی)

متعلقہ عنوان :