بہت جلد بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی ، ہم وطن عزیز کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کے سفر پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہیں،جودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے ، وہ دن دور نہیں جب گرین پاسپورٹ کی پوری دنیا میں عزت و تکریم ہو گی،دنیا گلوبل ویلج کی حیثیت اختیار کر چکی ہے اور سب آپ کی مٹھی میں ہے ، بانی پاکستان قائد اعظم طلباء سے بے پناہ محبت کرتے تھے ، ملک کی تعمیر و ترقی میں طلباء اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ، عصر حاضر کے طلباء جدید سہولیات سے اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں

وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا طلباء سے خطاب

اتوار 7 مئی 2017 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ دنیا گلوبل ویلج کی حیثیت اختیار کر چکی ہے اور سب آپ کی مٹھی میں ہے ، بانی پاکستان قائد اعظم طلباء سے بے پناہ محبت کرتے تھے ، ملک کی تعمیر و ترقی میں طلباء اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ، عصر حاضر کے طلباء جدید سہولیات سے اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں ۔

موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے ۔ وہ دن دور نہیں جب گرین پاسپورٹ کی پوری دنیا میں عزت و تکریم ہو گی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی ۔ وہ اتوار کو طلباء سے خطاب کررہے تھے ۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ تحریک پاکستان میں طلباء کا کردار سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح طلباء سے بے پناہ محبت کرتے تھے ۔

ملک کی تعمیر و ترقی میں طلباء اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ عصر حاضر کے طلباء جدید سہولیات سے اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا گلوبل ویلج کی حیثیت اختیار کر چکی ہے اور سب کچھ آپ کی مٹھیمیں ہے ۔ طلباء کی سہولت کے لیء موجودہ حکومت نے جامع ٹیلی کام پالیسی ترتیب دی ہے ۔ 2018 میں ڈیجیٹیل پاکستان پروگرام کے تحت پورا ملک آپس میں جڑ جائے گا ۔

آصف کرمانی نے کہا کہ اسلام آباد کے متعدد سکولز کو آئی ٹی کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ پورے ملک کا تعلیمی نظام آئی ٹی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہیے ہیں ۔ موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب گرین پاسپورٹ کی پوری دنیا میں عزت و تکریم ہو گی ۔ بہت جلد بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی ۔ ہم وطن عزیز کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کے سفر پر گامزن کرنے کے لئے پر عزم ہیں ۔ …(م د )