وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ ، 3 اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی

اتوار 7 مئی 2017 19:30

وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ ، 3 اہلکاروں سمیت ..
نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ، ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی ، تین اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر عبدالقادربلوچ کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ، ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی ، تین اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ۔قادر بلوچ کوئٹہ سے خاران جا رہے تھے ۔