نوشکی میں وفاقی وزیر سرحدی امورلیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ کے قا فلے کو حادثہ، تین پولیس اہلکار زخمی

اتوار 7 مئی 2017 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2017ء) نوشکی میں وفاقی وزیر سرحدی امورلیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ کے قا فلے کو حادثہ تین پولیس اہلکار زخمی ،تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو نو شکی خاران روڈ پر فاقی وزیر سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ اپنے حلقے انتخاب خاران جا رہے تھے کہ نوروز قلات کے مقام پر اچانک انکے قافلے میں شامل گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ،تاہم وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ حادثے میں محفوظ رہے ،زخمی ہونے والے اہلکار وں کو سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا دیاگیا