بعض غیرملکی قوتوں کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہورہا، افغان فورسز کی جارحیت عالمی سطح پرپاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش ہے،افغانستان انڈیا کے کہنے پرپاکستان کو دبائو میں لانے کی کوشش کررہا ہے،این اے 149میراحلقہ انتخاب ہے ،یہاں سے ہرصورت الیکشن لڑوں گا،سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 7 مئی 2017 20:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بعض غیرملکی قوتوں کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہورہا۔ افغان فورسز کی جارحیت عالمی سطح پرپاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش ہے ،افغانستان انڈیا کے کہنے پرپاکستان کو دبا? میں لانے کی کوشش کررہا ہے۔ حکومت پاکستان کو افغانستان کے حوالے سے واضح اور مضبوط پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

این اے 149میراحلقہ انتخاب ہے ،یہاں سے ہرصورت الیکشن لڑوں گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیاسی وسماجی رہنما شمش اقبال قریشی کے پوتوں اور توصیف قریشی کے بیٹوں کے رسم عقیقہ کی تقریب کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم این اے شاہین شفیق،شیخ الطاف،ڈپٹی مئیر منوراحسان قریشی،ضلعی صدرمسلم لیگ(ن)بلال بٹ،اطہرممتاز،آصف رفیق رجوانہ،سابق ایم پی اے عامرسعید انصاری ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

۔جاویدہاشمی کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن اورجمہوری ملک ہے جس نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوارتعلقات استوار رکھے ہیں۔پاکستان آج بھی افغانستان میں امن کا خواہاں ہے مگرافسو س افغانستان کی جانب سے ہمیشہ تعصبانہ رویہ رکھا گیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے ،پاک فوج کسی بھی ملک کی جارحیت کا منہ توڑجواب دینا جانتی ہے۔گولہ باری افغان حکومت کی پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔تقریب میں اعجازرجوانہ،طارق امیرعباسی،را? ابرار،حامدشمش،آصف شمش،کاشف ،حاجی مشتاق،حاجی قیوم،حاجی منور،حاجی منصف ودیگر نے بھی شرکت کی۔