آئی پی ایل میںشرط پر تصادم ، بنگلہ دیشی شہری ہلاک

سنتوش نے آئی پی ایل میچ پر دوستوں سے 50ٹکا کی شرط لگائی ،شرط کے پیسے دینے سے انکار پر تصادم میںسنتوش زخمی ہوا بعد ازاں ہسپتال میں دوران علاج چل بسا،پولیس انسپکٹر مصطفی کمال

اتوار 7 مئی 2017 20:11

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ پر لگنے والی شرط کے نتیجے میں ہونے والے تصادم کی وجہ سے ایک بنگلہ دیشی شہری ہلاک ہوگیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 33سالہ سنتوش کمار گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ وہ شمالی ضلع لال مونیرہٹ کا رہائشی تھا۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس انسپکٹر مصطفی کمال نے بتایا کہ 'سنتوش نے 2 مئی کو آئی پی ایل کے ایک کرکٹ میچ پر اپنے دوستوں سے 50ٹکا کی شرط لگائی تھی، وہ شرط جیت بھی گیا تھا لیکن دوستوں نے اسے شرط کے پیسے دینے سے انکار کیا جس پر جگڑا شروع ہوا۔

لڑائی کے دوران کسی نے سنتوش کی خصیہ دانی میں لات ماردی جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گیا جبکہ رنگ پور میڈیکل کالج ہسپتال میں دوران علاج چل بسا۔پولیس سنتوش کی موت کی تحقیقات کررہی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔