سرگودھا،پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر علامہ طاہر القادری جون کے وسط میں پاکستان آئیں گے

اتوار 7 مئی 2017 20:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر علامہ طاہر القادری جون کے وسط میں پاکستان آئیں گے، وہ نجی ائیر لائن کے ذریعے مصر سے لاہور ائیر پورٹ پر اتریں گے، جہاں پر کارکنان بڑی تعداد میں ان کا استقبال کریں گے، پاکستان عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق اپوزیشن پارٹیوں نے عید کے بعد حکومت کے خلاف ایک مرتبہ پھر تحریک چلائی جائے گی جس کے لئے حکومت مخالف جماعتیں ایک ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر احتجاجی تحریک چلائیں گی، تحریک انصاف ، پاکستان عوامی تحریک، عوامی مسلم لیگ اور دیگر ہم خیال جماعتیں مسلسل رابطے میں ہیں، ڈاکٹر علامہ طاہر القادری ان دنوں مصر میں ہیں اور وہ مصر سے ہی بذریعہ قطر ائیر لائن کے الصبح 6بجے لاہور ائیر پورٹ پر پہنچیں گے اور وہ ماہ رمضان میں شہداء ماڈل ٹائون کی برسی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کریں گے۔