وفاقی حکومت 2ماہ کی مہمان رہ گئی ہے، سید حامد سعید کاظمی

جس جھوٹ کوچھپانے کیلئے شریف فیملی نے قطری شہزادے کے خط کاسہارالیااس کوسپریم کورٹ نے مستردکردیاہے، سابق وفاقی وزیر آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی یقینی ہے ،آپریشن ردالفسادکی کامیابی ،تخریب کاری اوردہشتگردی کے خاتمے اورالیکشن وعوامی رابطہ مہم چلانے کی صورت میں پاکستان پیپلزپارٹی بہترنتائج دے سکتی ہے، رہنما پیپلز پارٹی

اتوار 7 مئی 2017 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماوسابق وفاقی وزیرپیرسیدحامدسعیدکاظمی نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت 2ماہ کی مہمان رہ گئی ہے ،جس جھوٹ کوچھپانے کیلئے شریف فیملی نے قطری شہزادے کے خط کاسہارالیااس کوسپریم کورٹ نے مستردکردیاہے ،اب شریف خاندان جتنے مزیدجھوٹ بولے گادلدل میں پھنستاچلاجائے گا،آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی یقینی ہے ،آپریشن ردالفسادکی کامیابی ،تخریب کاری اوردہشتگردی کے خاتمے اورالیکشن وعوامی رابطہ مہم چلانے کی صورت میں پاکستان پیپلزپارٹی بہترنتائج دے سکتی ہے ۔

سابق آرمی چیف کااتحادی فوج کی کمان سنبھالناخوش آئندہوسکتاتھابشرطیکہ اس اتحادکے فریق کابارڈرہم سے نہ ملتاہوتا،جس میں مشاورت سے اس اتحادکاحصہ ہوناجارہے تھے اب صورتحال یہ ہے کہ ہم اس کاانکاربھی نہیں کرسکتے اورکلی حمایت بھی نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزمیڈیاکودیئے گئے خصوصی انٹرویومیں کیا۔انہوںنے کہاکہ مجھ پرحج کرپشن کالگایاجانے والاالزام ایساہی ہے جیسے کہاجائے دودھ کالاہے اورشہدکڑواہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ دنیامیں سوسی سمجھی سازش کے تحت اسلام مخالف گستاخانہ موادنیٹ اورسوشل میڈیاپرپھیلایاجارہاہے ،دنیاکے کسی اورمذہب کی شخصیات کے بارے میں گستاخانہ موادشائع نہیں ہوتا،جیسے ہمارے نبی ؐکے بارے میں ہوتاہے ،ان کاکہناتھاکہ ایسی مکروہ حرکتوں کامطلب مسلمانوں کے جذبات مجروح کرناہے ،تاکہ مسلمان سخت اقدام پرمجبورہوجائیں ،اوریہی اسلام مخالف طاقتوں کامقصدہے ۔پیرسیدحامدسعیدکاظمی کاکہناتھاکہ پانامہ کیس میں شارٹ فیصلے کے بعد2ماہ کی مزہدملت دیدی ہے ،جوکہ موجودہ وفاقی حکومت کیلئے حتمی مہلت قراردی جاسکتی ہے اب لگتایہی ہے کہ شریف خاندان کی گیم صرف دوماہ کی رہ گئی ہے ۔(یاسرعباسی)