ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد سے پاکستان کو فائدہ حاصل ہوگا ہم اس شہر کو تعمیر کرنا چاہتے ہیں، مصطفی کمال

بھارت نے پاکستان کے اسکولوں میں آکر نقل نہیں کروائی،ہم خود اپنے مستقبل کے معماروں کے دشمن بنے ہوئے ہیں، فاروق ستار سے الحاق کی باتوں میں صداقت نہیں

اتوار 7 مئی 2017 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس ایجوکیشن ایکسپو سے فائدہ حاصل ہوگا ہم اس شہر کو تعمیر کرنا چاہتے ہیں،ڈھائی کڑور بچے پاکستان میں تعلیم سے محروم ہیں جن بچوں کو صحت، اور بنیادی سہولیات نہیں تو وہ تعلیم کیسے حاصل کریں گے،بھارت نے پاکستان کے اسکولوں میں آکر نقل نہیں کروائی ہم خود اپنے مستقبل کے معماروں کے دشمن بنے ہوئے ہیں،کراچی شہر اس ملک کی معیشت کو ستر فیصد ریونیو کما کر دیتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی نیوز جنگ گروپ کی جانب سے ایکسپو سینٹر میں لگائی گئی تعلیمی نمائش کے اختتامی تقریب میں میڈیا کے نمائندوں اور مختلف جامعات کے اساتذہ اور طالب علموں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا․اس مو قع صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضاہارون وسیم آفتاب اور دیگر رہنما موجودتھے، سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد مل جائیں گے لیکن انجینئر، ڈاکٹرز اور پروفیشنلز مشکل سے ملیں گے ہماری حکومتیں اپنی قوم کو تباہ کرنے کے لیے کافی ہیں ایک وزیر اعلی اور چند منسٹر پوری حکومت چلا رہے ہیں یہ ہارے صوبے کیلے لمحہ فکریہ ہے قوم تباہ ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام ہے کہ سندھ میں نقل کو روکا جائے حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ہم مہاجر نام پر سیاست نہیں کر رہے، مہاجروں کا نام لے کر لوگوں کو بہت بیوقوف بنایا گیا ہے اس شہر میں لسانیت پر لوگوں کو بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے انہوں نے کہا کہ فاروق ستار سے الحاق کی باتوں میں صداقت نہیں انہوں نے کہا کہ 900 ارب روپے کھا گئے، تعلیم صحت کے 9 ماڈل اسکول اور اسپتال نہیں بنا سکے، انہوں نے جنگ گروپ کو تعلیمی میدان میں اس طرح کے اقدامات کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،بعدازاں مصطفی کمال کا ایکسپو سینٹر میں مختلف یونیورسٹیوں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا اور تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز اور طلبا و طالبات سے گفتگو بھی کی۔

متعلقہ عنوان :