جنوبی وزیرستان تحصیلوں لدھا، مکین اور سرا روغہ کی65 دیہات میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران تباہ ہونے والے گھروں کے سروے کا چوتھا مرحلہ شروع

پیر 8 مئی 2017 11:28

جنوبی وزیرستان تحصیلوں لدھا، مکین اور سرا روغہ کی65 دیہات میں دہشتگردوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2017ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن کے دوران تباہ شدہ مکانات کا سروے شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق جنوبی وزیرستان ایجنسی کی لدھا، مکین اور سرا روغہ کی تحصیلوں کی65 دیہات میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران تباہ ہونے والے گھروں کے سروے کا چوتھا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سروے کی تکمیل کے بعد مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو 4 لاکھ روپے فی کس جبکہ جزوی طور پر نقصان اٹھانے والے گھروں کے مالکان کو ایک لاکھ 60 ہزار روپے فی کس کے حساب سے دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :