مصر، جزیرہ نما سینائی میں ایک مسیحی ہلاک کر دیا گیا

واقعہ حجام کی دکان پر پیش آیا،نامعلوم حملہ آورقتل کے بعد فرارہونے میں کامیاب

پیر 8 مئی 2017 12:28

مصر، جزیرہ نما سینائی میں ایک مسیحی ہلاک کر دیا گیا
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2017ء) مصری علاقے جزیرہ نما سینائی میں ایک مسلح حملہ آور نے ایک مسیحی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایاکہ یہ واقعہ ایک حجام کی دوکان میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

مصر کے اس شورش زدہ علاقے میں مبینہ طور پر داعش کے حامی جنگجو بھی فعال ہیں۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت کی گئی ہے، جب ایک روز قبل ہی داعش کے جنگجوں نے خبردار کیا تھا کہ وہ مسیحیوں کے خلاف حملوں میں تیزی پیدا کر دیں گے۔ سینائی میں حالیہ عرصے میں کسی مسیحی کی ہلاکت کو یہ ساتواں واقعہ ہی-