گو نواز گو کا مطلب جی او نواز جی او ہے۔ دانیال عزیز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 مئی 2017 12:22

گو نواز گو کا مطلب جی او نواز جی او ہے۔ دانیال عزیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مئی 2017ء) : مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی والے آج پھر الیکشن کمیشن میں معاملات سے بھاگے ہیں۔ آئین میں ہے کہ غیرملکی فنڈنگ کرنے والی جماعت کی سیاسی حیثیت ختم کردی جائے گی۔ الیکشن کمشین کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غیر ملکی فنڈنگ کی اور سپریم کورٹ میں تسلیم بھی کیا۔

ان کی جماعت کی ایک نہیں دو دو کمپنیوں کے ذریعے غیر ملکی فنڈنگ کی گئی۔آئین میں ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کرنے والی جماعت کی سیاسی حیثیت ختم کردی جائے گی۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل نےآج پھر جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگا ہے۔ عمران خان آپ کی منی ٹریل غائب ہے۔

(جاری ہے)

بیرونی فنڈنگ سے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عمران خان الیکشن میں پارٹی فنڈنگ اور منی ٹریل دینے میں ناکام رہے۔ جسٹس افتخار کے دور میں بھی عمران خان نے معافی مانگی تھی۔ غیرملکی فنڈنگ سے پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر حملہ کیا۔ پی ٹی آئی نے غیر ملکی فنڈنگ کے لیے کمپنیاں بنارکھی ہیں۔ پی ٹی آئی نے زرداری حکومت ہٹانے کے لئے بھی بیرون ملک سے فنڈنگ لی تھی۔ پی ٹی آئی نے تسلیم کیا ہے کہ دہری شہریت کے حامل افراد نے فنڈنگ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں وارداتیوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔ زرداری دور سے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرر ہی ہے۔ پی ٹی آئی نے پہلے تو توہین عدالت پر معافی کا وقت مانگا اور آج پھر جواب جمع نہیں کروایا،عمران خان نے چور مچائے شور کی پالیسی اختیار کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گو نواز گو کے نعرے کو عوام جی او نواز جی او سمجھتی ہے۔ عمران خان آپ یہ نعرہ لگاتے جائیں اور دیکھیں کہ ن لیگ کے ووٹ بڑھتے جائیں گے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ رو عمران رو کا مطلب آو ار عمران آراو ہے۔

متعلقہ عنوان :