اردن اور امریکا کی سالانہ بڑی فوجی مشقیں شروع، 20 سے زائد ممالک کی7500 فوجی شریک

مشقوں میں بارڈر سیکیورٹی، سائبر دفاع، کمان اور کنٹرول سے متعلق فوجی مشقیں شامل ہیں جن کا مقصد دہشتگردی سمیت خطرات کے مقابلے کیلئے باہمی تعاون اور روابط کو مضبوط بنانا ہے،امریکی اور اردنی حکام

پیر 8 مئی 2017 13:25

اردن اور امریکا کی سالانہ بڑی فوجی مشقیں شروع، 20 سے زائد ممالک کی7500 ..
عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2017ء) اردن اور امریکا نے سالانہ بڑی فوجی مشقیں شروع کردیں، مشقوں میں 20 سے زائد ممالک کے ساڑھے سات ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں،امریکی اور اردنی حکام کا کہنا ہے کہ مشقوں میں بارڈر سیکیورٹی، سائبر دفاع، کمان اور کنٹرول سے متعلق فوجی مشقیں شامل ہیں جن کا مقصد دہشتگردی سمیت خطرات کے مقابلے کیلئے باہمی تعاون اور روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن اور امریکا کی سالانہ بڑی فوجی مشقیں شروع ہوگئی ہیں جس میں 20 سے زائد ممالک کے ساڑھے سات ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوںملکوں کے حکام کا کہنا ہے کہ مشقوں میں بارڈر سیکیورٹی، سائبر دفاع، کمان اور کنٹرول سے متعلق فوجی مشقیں شامل ہیں جن کا مقصد دہشتگردی سمیت خطرات کے مقابلے کیلئے باہمی تعاون اور روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

ان مشقوں کے سربراہ اردنی بریگیڈئیر نے کہا ہے کہ خطے کو اس وقت درپیش دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر مشترکہ کوششوں، رابطوں اور مہارت کے تبادلوں کی ضرورت ہے۔ ان فوجی مشقوں میں برطانیہ، جاپان، سعودی عرب اور کینیا سمیت یورپ، ایشیا، افریقا اور عرب خلیجی خطے سے تعلق رکھنے والے ممالک کے فوجی شریک ہیں۔ یہ فوجی مشقیں 18 مئی تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :