Live Updates

پاناما کیس ،ْسپریم کورٹ جانا عمران خان کی غلطی تھی ،ْ قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کو نہ تو عدالت سے امید تھی اور نہ ہی جے آئی ٹی سے کسی قسم کی توقعات ہیں ،ْ انٹرویو

پیر 8 مئی 2017 14:07

پاناما کیس ،ْسپریم کورٹ جانا عمران خان کی غلطی تھی ،ْ قمر زمان کائرہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پاناما لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کو عمران خان کی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت شروع دن سے کہہ رہی ہے کہ عدالت سے کسی قسم کا انصاف نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے یہی مؤقف رہا ہے کہ پاناما کے معاملے کو عدالت میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے اور اسی لیے پیپلز پارٹی ایوان سے بل کی منظوری کا مطالبہ کرتی رہی۔

انھوں نے کہا کہ اب فیصلہ آچکا ہے تو تمام چیزیں قوم کے سامنے ہیں لہذا جو کام عدالت نہیں کر پائی ،ْاب وہی کام مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کیسے کرے گی۔انہوںنے کہاکہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ عالمی کمپنیاں جن کے ذریعے یہ دولت باہر گئی، ان تک جے آئی ٹی کی رسائی کیسے ممکن ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ان کی جماعت کو نہ تو عدالت سے امید تھی اور نہ ہی اب جے آئی ٹی سے کسی قسم کی توقعات ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات